پٹنہ،12اکتوبر(ایجنسی) پانچ مراحل میں ہو رہے بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت دس اضلاع کے کل 49 اسمبلی حلقوں میں چاک چوبند سیکورٹی کے نظام کے درمیان پولنگ ہوئی. پہلے مرحلے کے تحت شام پانچ بجے تک 57 فیصد پولنگ ہونے کی خبر ہے. پہلے مرحلے کے تحت سمستی پور، بیگوسرائے، کھگڑیا، بھاگلپور، بانکا، مونگیر، لکھی سرائے، شیخ پورہ، نوادہ اور جموئی اضلاع کے 49 اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ ہوئی۔ چیف الیکشن افسر آر لكشمن نے بتایا کہ پرامن اور منصفانہ طریقے سے جاری اس ووٹنگ میں شام چار بجے تک 52.12 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے.
'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">سمستی پور ضلع میں 52.52 فیصد، بیگوسرائے میں 52.60 فیصد، کھگڑیا میں 61.32 فیصد، بھاگلپور میں 48.57 فیصد، بانکا میں 51.43 فیصد، مونگیر میں 54.71 فیصد، لکھی سرائے میں 47.40 فیصد، شیخ پورہ میں 53.06 فیصد، نوادہ میں 46.91 فیصد اور جموئی ضلع میں 56.85 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے.
بہار میں 12 اکتوبر سے پانچ نومبر تک پانچ مراحل میں انتخابات ہونا ہے. ووٹوں کی گنتی آٹھ نومبر کو ہوگی. 243 رکنی موجودہ بہار اسمبلی کی مدت 29 نومبر کو ختم ہورہی ہے۔